اہم ترین خبریںپاکستان

جو کشمیر پر ہمارا ساتھی نہیں، وہ دشمن کا ساتھی ہے۔ ناصر عباس شیرازی

شیعت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے حمایت مظلومین کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوست اور دشمن کو پہنچاننے کا وقت آگیا ہے، جو کشمیر پر ہمارا ساتھی نہیں، وہ دشمن کا ساتھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ ہیں، کشمیر مزاحمت کے بلاک سے فطری اتصال کی طرف جا رہا ہے، جو کامیابی کی دلیل ہے، پوری پاکستانی ملت اس مسئلہ پر متحد ہے، حکومت کو جرات مندانہ اقدامات کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : یافث ہاشمی کاوفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہم ترین مقام سے اغواءکیاجاناآئین اور قانون کے ساتھ مذاق ہے ،ناصرشیرازی

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ناصر عباس شیرازی کا اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں اپنا گھر بھی ٹھیک کرنا ہوگا، اگر پاکستان میں لوگوں کو جبری گمشدہ بنایا جائے گا تو کس منہ سے ہندوستان میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر اعتراض کرسکیں گے۔؟

ناصر عباس نے کہا کہ اقوام متحدہ اور امریکہ سے توقع رکھنے کی بجائے فطری جدوجہد اور اللہ پر ایمان اور یقین رکھیں گے تو کامیابی ہوگی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close