ایران

جوہری معاہدے پر نئے مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے۔ عراقچی

شیعت نیوز : اعلی ایرانی سفارت کار نے یہ بات واضح کی ہے کہ جوہری معاہدے کے بہتر نفاذ پر بات چیت ہوسکتی ہے تاہم اس معاہدے سے متعلق ازسرنو مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

سید عباس عراقچی جو ایران کے سنیئر جوہری مذاکرات کار بھی ہیں، نے سلووینیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کی نظر میں، جوہری معاہدے پر نئے مذاکرات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جوہری معاہدے سے متعلق مسائل کو امریکہ کے بغیر حل کیا جا سکتا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ فرانس میں حالیہ مذاکرات کا اصل مقصد ایرانی تیل کی فروخت اور آمدنی کے حصول کو یقینی بنانے کے طریقوں کا جائزہ لینا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جیسا کہ ہم نے بارہا یہ واضح کیا ہے کہ اگر بغیر کسی حد کے ایرانی تیل کی فروخت کی شرائط فراہم ہوئے تو ہم بھی جوہری معاہدے پر اپنے کئے گئے وعدوں پر من وعن عمل درآمد کریں گے اور جوہری معاہدے کے بچانے کے لیے فرانس کا اقدام بھی اسی مقصد کے لیے ہے۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ لائن میں یورپ کو ایران سے تیل خریدنا ہوگا یا تو ایک مخصوص کریڈٹ لائن کی شکل میں وہ ایرانی تیل کی ایڈوانس خریداری کے برابر اس کی رقم ہمیں ادا کرے۔

ایرانی سفارت کار نے مزید کہا کہ اس کریڈیٹ لائن کی مقدار تقریبا 15 ارب ڈالر اور چار مہینے (روان میلادی سال کے آخرتک ) کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران 15 ارب ڈالر کے حصول کے بعد 1+ 4ممالک کے ساتھ باہمی مذاکرات کے لیے تیار ہوگا لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس مذاکرات کے انعقاد پر فریقین کے درمیان ابھی بھی شدید اختلاف رائے موجود ہے۔

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close