یمن

جنوب مغربی یمن میں داعش دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ہلاک

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے جنوب مغربی یمن میں داعش دہشت گرد گروہ کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے جمعرات کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے جنوب مغربی یمن کے صوبے اب میں داعش دہشت گرد گروہ کے ابو یوسف التعزی کے نام سے معروف صلاح عبدالنور عبدالعزی نائف الراشدی نامی ایک دہشت گرد سرغنہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابو یوسف التعزی، جنوب مغربی یمن میں داعش دہشت گرد گروہ کا ایک انتہائی خطرناک سرغنہ تھا جو مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close