اہم ترین خبریںپاکستان

جے یو آئی کے اہم رہنما اور مولانافضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی شاہ عبدالعزیز کورونا وائرس سے جابحق

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دیوبندمکتب فکر کی سب سے بڑی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع مانسہرہ کے نائب امیر مولانا شاہ عبدالعزیز کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے۔

شیعت نیوز: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اہم رہنما مولانا شاہ عبدالعزیز کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار گئے، شاہ عبد العزیز جےیوآئی ضلع مانسہرہ کے نائب امیر اور مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کی عالمی وبامیں کنٹرول لائن پربھارتی فائرنگ باعث تشویش ہے ،علامہ رضی جعفرنقوی

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دیوبند مکتب فکر کی سب سے بڑی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع مانسہرہ کے نائب امیر مولانا شاہ عبدالعزیزکورونا وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں : بین الاقوامی اداروں نے کشمیر و فلسطین پر ہونے والے مظالم کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا، آغا حامد موسوی

مولانا شاہ عبدالعزیز کو چند روز قبل کوروناوائرس میں مبتلا ہونے پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھاجہاں وہ جانبرنا ہوسکے اور خالق حقیقی سےجا ملے ۔انہیں مانسہرہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : زائرین کے نام پرفرقہ واریت پھیلانے میں ڈاکٹرظفر مرزا کا مرکزی کردار ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب اب تک ہلاکتوں کی سب سے تعداد دیوبندی تبلیغی جماعت سے تعلق رکھتی ہے ، چند روز قبل جب حکومتی شخصیات اور ذرائع ابلاغ نے کوروناکے پھیلاؤکا سبب تبلیغی جماعت کو قرار دیا تھا تو مولانا فضل الرحمٰن نے فرقہ وارانہ تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے زائرین اور شیعہ حکومتی وزراء کے خلاف زہریلے بیانات داغے تھے ۔

 

مماثل خبر

یہ خبرلازمی پڑھیں: جنسی ہراسگی،مولانافضل الرحمٰن کے ساتھی پروفیسرصلاح الدین کے مزید 4ساتھیوں کی ملازمت برخاست

 

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close