اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی: جلوس یوم علیؑ سے واپسی پر گرفتار مزید 12 عزادار باعزت بری

شیعت نیوز: مرکزی جلوس یوم علیؑ سے واپسی پر پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی ایماء پر سندھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے مزید 12 عزادار سٹی کورٹ کراچی سے باعزت بری ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مرکزی جلوس یوم علیؑ کراچی،متعدد نامور شیعہ رہنماظالمانہ ایف آئی آر میں نامزد

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی لیگل ایڈ ٹیم کی کوششوں سے عزداران امام علی ع پر قائم 7 مزید مقدمت ختم۔جبکہ 12 مزید عزادار رہا ہوکر اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں ۔آج رہا کیے جانے والے 12 عزداروں پر سے بھی تمام کیسز ختم کردیئے گئے ہیں۔عزاداروں کی رہائی کیلئے ایم ڈبلیوایم کی لیگل ایڈ ٹیم کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کےہر روزکےنئے نوٹیفکیشن نےبےچینی پیداکی، سندھ بھر سےگرفتار عزادار رہاکیئےجائیں، علامہ حسن ظفر نقوی

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ آخری عزادار کی رہائی اور تمام مقدمات کے خاتمے تک کوششیں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : یوم القدس صیہونی غاصبوں کے خلاف دنیا کے جرات مند اور انصاف پسند طبقے کی للکار کا دن ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی متعصب سندھ حکومت کی ایماء پر پولیس کی جانب سے یوم علی ع کے مرکزی جلوس میں شریک سینکڑوں عزاداروں کو گرفتار کر کے ان پر 30 سے زائد مقدمات بنائے گئے تھے جس میں سے پہلے مرحلے میں 17 مقدمات ختم اور 250 عزادار رہا ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بہاولپور،مبینہ پولیس مقابلہ کالعدم عالمی وہابی دہشتگرد جماعت داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار

یاد رہے کہ اسیرعزاداران کی رہائی میں جعفریہ الائنس کے روح رواں جناب شبر رضا نے بھی بھرپور کردار دا کیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close