اہم ترین خبریںلبنان

جنوبی لبنان میں اسرائیل کا جاسوس ڈرون طیارہ تباہ

شیعت نیوز : اسرائیل کا ایک بغیر پائلٹ جاسوس ڈرون طیارہ لبنان کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے اس جاسوس ڈرون طیارہ کے تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس کے ملبے سے کسی حساس معلومات کے افشا ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل سلیمانی کے قتل کا انتقام ابھی باقی ہے، انتقام بہت شدید ہوگا۔ حسین عبد اللہیان

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا جاسوس طیارہ جنوبی لبنان میں گر کر تباہ ہوا ہے تاہم فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے کا ڈیٹا لیک ہونے کا کوئی خطرہ موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے رکن علی کامل محسن کی شہادت پر اسرائیل پر خوف طاری

جنوبی لبنان میں اسرائیل کے جاسوس طیارے کے سرنگوں ہونے کے حوالے سے ابھی تک مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے لبنان کی طرف سے آنے والے ایک ڈرون کو قبضے میں لینے کی اطلاع دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کیا سعودی فرمانروا شاہ سلمان کورونا کا شکار ہوگئے؟

یاد رہے کہ گذشتہ سال اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع حزب اللہ کے میڈیا دفاتر کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت ہمیشہ لبنان کی زمینی، فضائی اور بحری حدود کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے۔ جس پر لبنان نے عالمی اداروں اور عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی جارحیت کی روک تھام کے لئے کوئی اقدام کریں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close