کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
ایران

کبھی کسی ایرانی کو دھمکی نہیں دینا، امریکی صدر کی دھمکی پر ایرانی وزیر خارجہ کا رد عمل

ایران تمام ظالموں کے خلاف ہزار سالوں سے کھڑا ہے جبکہ تمام ظلم کرنے والے ختم ہوچکے ہیں

شیعیت نیوز :  انقلاب اسلامی ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی صدر کی جانب سے ایران کو دھمکی دینے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کسی ایرانی کو دھمکی نہیں دینا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے انقلاب اسلامی ایران کو دی جانے والی دھمکی کے جواب میں ایرانی وزیر خارجہ جواد طریف نے کہا ہے کہ معاشی دہشت گردی اور قتل و غارت کی دھمکیوں سے ایران کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے بیان میں جواد ظریف نے کہا کہ’’ ٹیم بی‘‘ کی جانب سے اکسائے جانے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو امید ہے کہ وہ ایسی کامیابیاں حاصل کرلیں گے جو الیگزینڈر اور چنگیز خان سمیت دیگر ظالم حکمراں حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران تمام ظالموں کے خلاف ہزار سالوں سے کھڑا ہے جبکہ تمام ظلم کرنے والے ختم ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی دہشت گردی اور قتل و غارت کی دھمکیوں سے ایران کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کبھی کسی ایرانی کو دھمکی نہیں دینا بلکہ عزت دینا، یہ کام کرتی ہے۔

 

واضح رہے کہ عراق میں امریکی قونصلیٹ کے قریب ہونے والے میزائل حملے کے بعد امریکی صدر نے انقلاب اسلامی ایران کے خلاف دھمکی آمیز بیان جاری کیا تھا۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close