اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کی ایماءپراربعین حسینی ؑ سے خوفزدہ پنجاب پولیس کے ہاتھوں کبیر والا میں منتظمین جلوس چہلم گرفتار

واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی جانب سے گزشتہ دنوں تحصیل کبیر والا میں دو مرتبہ شیعہ مکتب فکر کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جاچکی ہیں

شیعیت نیوز: اربعین امام حسین ؑ کے عالمی اجتماع سے خوفزدہ پنجاب پولیس کی متعصبانہ کاروائیوں کا آغاز ، سعودی نوازکالعدم سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کےدباؤ پر ضلع خانیوال تحصیل کبیروالااور عبد الحکیم سے اربعین مارچ کے منتظم 4عزادار گرفتارکرلئےگئے،گرفتارشدگا ن میں عدیل زیدی،مختار حسین،جواد حیدراورشفقت حسین شامل ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ملتان ڈویژن کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا اور عبد الحکیم میں پنجاب پولیس کے متعصب ڈی ایس پی کبیر والانوشیرواں چانڈیو نے ملک دشمن دہشت گرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کی ایماء پر اربعین مارچ میں روکنے کیلئے مقامی شیعہ عمائدین اور اربعین مارچ کے منتظم عدیل زیدی،مختار حسین،جواد حیدراورشفقت حسین کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ سنی عاشقان حسینیؑ یزیدی قوتوں کی سازشوں کے خلاف اربعین حسینیؑ کے دن بھرپوراندازمیں گھروں سے نکلیں گے، علامہ اسدی

ذرائع کے مطابق کبیر والا اورعبد الحکیم کے مومنین نے چہلم امام حسینؑ پر اربعین واک کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس ضلع میں یہ واحد باقاعدہ اربعین واک ہے جسے عبدالحکیم کے مومنین بڑی جانفشانی سے انجام دینے کیلئے شب و روز محنت کر رہے ہیں ۔جب سے اس اربعین مارچ کا اعلان ہوا ہےتب سے پولیس انتظامیہ اور تکفیری جماعتوں کی جانب سے دھونس دھمکی سلسلہ مختلف انداز میں جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے سہولت کار ڈی ایس پی کبیر والا نوشیرواں چانڈیو نے دو روز قبل اربعین مارچ کے منتظمین کو تھانے بلایا اور ساتھ ہی کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی کارندوں کو بھی تھانے بلوالیا تھاکہ ماحول کو کشیدہ کیا جاسکے اور عزاداران حسینی ؑ پر دباؤ بڑھایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماء کونسل نے قیام امن کیلئے 16 نکاتی مطالبات پیش کر دیئےمطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں تو 18 اکتوبر کو احتجاج کا عندیہ

واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی جانب سے گزشتہ دنوں تحصیل کبیر والا میں دو مرتبہ شیعہ مکتب فکر کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جاچکی ہیں ۔ایک ریلی کبیر والا اور دوسری ریلی کوٹ اسلام پرانا ہیڈ سدھنائی میں نکالی گئی۔ تھانے میں کالعدم سپاہ صحابہ نے شور شرابا کیاکہ شیعہ اربعین مارچ کی آڑ میں چہلم پر نیا جلوس نکالنا چاہتے ہیں، اس سے شہر کے امن کوخطرہ لاحق ہے، پورے شہر میں انتشار پھیلا ہوا ہے ۔ شیعوں کو یہ اربعین مارچ کرنے سے روکا جائے۔

اس موقع پر متعصب ڈی ایس پی کبیر والا نوشیرواں چانڈیو نے اربعین مارچ کے منتظمین کو کہاکہ آپ ہوم ڈیپارٹمنٹ سے اجازت لیں ۔شیعہ منتظمین جلوس نے کہاکہ کالعدم تکفیری جماعتوں کو شیعہ مخالف ریلیاں نکالنے کی اجازت کس ہوم ڈیپارٹمنٹ نے دی تھی ؟؟

یہ بھی پڑھیں: چہلم امام حسینؑ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئےوزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

شیعہ منتظمین جلوس کے اس سوال پر ڈی ایس پی کبیر والا نوشیرواں چانڈیو نے کہاکہ میں اس روز چھٹی پرتھا، جس پر شیعہ منتظمین نے کہاکہ پھرآپ ہماری واک والے دن بھی چھٹی کر لیں،یہ ہماراکوئی نیا جلوس نہیں بلکہ پرامن اربعین مارچ ہے جس میں ہم اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے ہمراہ شریک ہوں گے۔

منتظمین جلوس کے مطابق انتظامیہ ہمارے ساتھ دوہرا معیار اختیار کر رہی ہے ہم نے یہ پروگرام کرنا ہے ۔انتظامیہ نے اپنے آہنی ہاتھ ہمیں سنائے ہم نے کہا یہ ہمارے لئے نئے نہیں ہیں آپ اپنا کام کریں ہم اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close