اہم ترین خبریںپاکستان

عمران خان کے نئے پاکستان میں ایک اور انوکھا اقدام، 3سالہ معصوم عزادار پرمقدمہ درج

خان صاحب کیا یہ ہے نیا پاکستان ؟؟؟جہاں تین سال کے معصوم بچے پر ذکر نواسہ رسول ص کے جرم میں مقدمہ درج کردیاجائے؟

شیعیت نیوز: ریاستی اداروں کی جانب سے فرقہ وارانہ بنیادوںپر پاکستان کی تقسیم کے بھیانک نتائج سامنے آنے لگے۔ کامونکی میں ذکر نواسہ رسولؐ امام حسین ؑ کے انعقاد کے جرم میں 3 سالہ ننھے عزادار سید فضل عباس نقوی کو بھی والد اور چچاکے ہمراہ ایف آئی میں نامزد کردیا گیا۔عمران خان کے نئے پاکستان میں 3سالہ ننھا عزادار بھی دہشت گردی کی دفعات کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے کامونکی میں ریاستی جبر کا ایسا واقعہ رونما ہوا جس نے ہر باضمیر انسان کے رونگٹےکھڑے کردئیے۔تحریک انصاف کی حکومت کے ماتحت پنجاب پولیس میں موجود یزیدی نسل کے حامل اہلکاروں نے گھر پر مجلس عزا بیاد امام حسینؑ منعقد کرنے کے جرم میں باپ اور چچا سمیت ایک 3سالہ معصوم عزادار فضل عباس نقوی پر بھی دہشت گردی کی دفعات لگا کر مقدمہ درج کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی جنگی بیڑے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والوں کے محافظ ہیں: ابراھیم رئیسی

بعد ازاں باب اور چچا سمیت 3سالہ ننھا عزادار فضل عباس نقوی عدالت سے ضمانت پر رہا ہوا، اس واقعے نے وزیر اعظم عمران خا ن کے تمام نعروں اور دعووں کی قلعی کھول کررکھ دی ہے، افسوس ہمارا وطن آج بھی ریاستی بھیڑیوں کی چند ڈالروں اور ریالوں کی طلب کی لالچ میں سنگین فرقہ وارانہ تقسیم کی بھینٹ چڑھ رہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے نئے پاکستان میں تحریک لبیک کے ناصبی غنڈےشیعوں کے عقائد بندوق کی نوک پر تبدیل کروانا شروع

خان صاحب کیا یہ ہے نیا پاکستان ؟؟؟جہاں تین سال کے معصوم بچے پر ذکر نواسہ رسول ص کے جرم میں مقدمہ درج کردیاجائے؟ آرمی چیف صاحب ہم نے ایسا نیا پاکستان تو نہیں مانگا تھا، یہ ریاستی ادارے اس ملک کو کہاں لیکر جارہے ہیں؟؟؟

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close