عراق

کربلا‏ئے معلی میں عوامی کمیٹیاں قائم کردی گئی

شیعت نیوز:عوامی کمیٹیاں شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور مظاہروں کی آڑ میں نجی اور سرکاری املاک کو جلائے جانے کی روک تھام بھی کریں گی۔
عوامی کیمٹیاں ایسے افراد پر نظر رکھیں گی جو خطرناک مواد یا چھری چاقو لیکر مظاہرین کی صفوں میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے تاکہ مظاہروں کو پر امن باقی رکھا جاسکے۔
کربلا میں عوامی کمیٹیوں کا قیام ایسے وقت عمل میں آیا ہے جب نجف اور ذیقار جیسے شہروں میں پچھلے دنوں کے مظاہروں کے بعد شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔
ادھر صوبہ نجف اور ذیقار کے قبائل نے بھی شہر میں امن و امان کی بحالی کے لیے سیکورٹی فورس کے ساتھ بھر پور تعاون کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close