پاکستان

کشمیری مسلمانوں کی آزادی کی یہ مقدس تحریک ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی تکمیل کا نامکمل ایجنڈا ہے،اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی حقوق کے لئے ہر محاذ پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

شیعت نیوز: کشمیر میں ظالم نے اپنے ظلم اور مظلومین نے اپنے صبر کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ وادی کشمیرمیں ہمارے مظلوم کشمیری بھائی گذشتہ چوراسی دنوں سے محصور ہیں،حکومت کشمیری مظلومین کی مقدس تحریک کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر، زائرین،مسنگ پرسنزاور گلگت بلتستان کے ایشوزپر علامہ راجہ ناصرعباس کی صدرمملکت سے ملاقات

ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے27اکتوبر یوم سیاہ کشمیرکے موقع پرمیڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی تکمیل کا نامکمل ایجنڈا ہے،اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی حقوق کے لئے ہر محاذ پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کشمیریوں کی حمایت پر آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی عوام کا مشکورہے، رفعت مسعود

ان کا کہنا تھاکہ کشمیری مظلومین غزہ،لبنان اور یمن کے مظلومین سے درس حریت لیتے ہوئے غاصب انڈیا کیخلاف قیام کریں،انشااللہ ظالم جلد رسوا ہوگا اور کشمیری مسلمانوں کی آزادی کی یہ مقدس تحریک ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں ظلم وبربریت پر اقوام عالم حتیٰ پاکستان کے دوست اسلامی ممالک کی ذاتی مفادات کی خاطر خاموشی تعجب آورہے،علامہ عارف واحدی

انہوں نے مزیدکہاکہ انڈیا جنوبی ایشیا کے امن کے لئے مستقل خطرہ بن چکا ہے،پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت کا پوری قوم مل کر بھرپور جواب دینگے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ قانون الہی ہے کہ ظالم رسوا ہوکر رہے مظلوم کشمیری مسلمان مسلم امہ کی جانب بھی دیکھ رہے ہیں کہ کب دیگر مسلم ممالک بھی مظلومین کشمیرکی حمایت کے لئے آگے بڑھیں۔اور دنیا میں حمایت مظلومین کشمیر کی صدا ہر کونے کونے سے بلند کریں ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close