اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں،انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا،علامہ راجہ ناصرعباس

مقبوضہ وادی میں بدترین جارحیت کے تسلسل نے اقوام عالم کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ واضح کر دیا ہے

شیعیت نیوز: مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے 73برس مکمل ہونے پر میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بدترین جارحیت کے تسلسل نے اقوام عالم کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ واضح کر دیا ہے۔ بھارت کی ہر حکومت نے جمہوریت کی آڑ میں بدترین آمریت کی تمام حدوں کو پار کیا۔ کشمیری نوجوانوں پر بے رحمانہ تشدد ، خواتین کی عصمت دری اور بچوں پر بے جا ظلم وستم بھارتی افواج کے وہ سیاہ کارنامے ہیں جنہوں دنیا کبھی معاف نہیں کرے گی۔بھارت دنیا کی وہ واحد ریاست ہے جہاں فوج کی مجرمانہ سرگرمیوں کو حکومتی آشیر باد حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جشن عید زہراؑ و تاج پوشی امام مہدی ؑ ،پاکستان بھرمیں مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جارہاہے

انہوں نے کہا کہ مودی ایک شدت پسند اور متعصب وزیر اعظم ہے جس کے انتہا پسندانہ اقدامات نے بھارت کی سالمیت کو داؤ پر لگا دیا ہے۔بھارت میں موجود اقلیتیں حکومت کے غیر منصفانہ فیصلوں پر شدید برہم دکھائی دیتے ہیں جس کا اظہار آئے روز ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں دیکھا جا سکتا ہے۔نریندرمودی نے اپنے غیر دانشمندانہ اور بصیرت سے عاری اقدامات سے بھارت کو ٹکروں میں تقسیم کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔کشمیر کے عوام بہت جلد بھارتی چنگل سے آزادی حاصل کریں گے۔عالمی سطح پر کشمیریوں کے حق میں اٹھنے والی آوازیں ایک اچھا شگون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستان فرانس کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر فورا ًملک بدر کرے،علامہ اقتدار نقوی

انہوں نے کہا پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔کشمیر کی آزادی پاکستانی قوم کے دل کی آواز ہے۔ان شا اللہ وہ دن دور نہیں کشمیر کی سرزمین پر بھارتی شنکجے سے آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close