اہم ترین خبریںپاکستان

کشمیر کے مظلوم عوام سیرت امام حسین ؑپر عمل پیرا ہوتے ہوئے ظالموں کیخلاف قیام کریں یقیناً کامیابی انکا مقدر ٹھہرے گا، مقررین

کانفرنس میں شریک مقررین نے سید شہداء امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کو امت مسلمہ کا مرکز وحدت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسوہ حسینی علیہ السلام ہی مسلم امہ کے لئے نجات کا واحد راستہ ہے

شیعت نیوز: اتحاد امت مصطفےٰ پاکستان کے زیر اہتمام’’ حسین علیہ السلام سب کا ‘‘کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔کانفرنس کی صدارت ایم ڈبلیوایم کےمرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن برائے مذہبی ہم آہنگی حکومت پنجاب، چیئرمین اتحاد امت مصطفےٰ پاکستان سید اسد عباس نقوی نے کی۔

کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشایخ عظام نے شرکت کی۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی، سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی،سربراہ جمعیت علمائے پاکستان نیازی پیر معصوم شاہ نقوی،ڈاکٹر امجد چشتی ودیگر اہل سنت علماءواکابرین بھی کانفرنس میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں:محبت اہلبیتؑ کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا، پیر معصوم شاہ نقوی

کانفرنس میں شریک مقررین نے سید شہداء امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کو امت مسلمہ کا مرکز وحدت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسوہ حسینی علیہ السلام ہی مسلم امہ کے لئے نجات کا واحد راستہ ہے،فکر حسینی ع عزم حسینی ع اور مشن حسینی علیہ السلام پر عمل پیرا ہو کر ہم عالم اسلام میں حقیقی دین محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پھیلا سکتے ہیں۔

مقررین نے اس موقع پر کشمیر کے مظلومین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا دنیا بھر کے حریت پسندوں کا پیشوا سید شہداء امام عالی مقام علیہ السلام کی ذات اقدس ہے کشمیر کی آزادی کا واحد حل کربلا سے درس حریت لیتے ہوئے وقت کے یزید مودی کے ظلم کیخلاف قیام کرنا ہے،کشمیر کے مظلوم عوام سیرت امام عالی مقام علیہ السلام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ظالموں کیخلاف قیام کریں یقیناً کامیابی انکا مقدر ٹھہرے گا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close