اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کشمیر کے قصاب مودی کے یار، سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے لئے دودھ دینے والی گائے یعنی سعودیہ عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان پاکستان پہنچ گئے ہیں

شیعت نیوز: کشمیر کے قصاب مودی کے یار سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔کشمیر میں بھارتی مظالم پر آنکھیں بند کرلینے والے اور ہزاروں مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈسے نوازنے والے دونوں خائن ممالک کے وزرائے خارجہ کا دورہ پاکستان ایسےوقت میں ہورہاہے کہ جب ایک روز قبل پاکستان نے امریکی پابندیوں کے برخلاف ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کےعزم کا اعادہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے لئے دودھ دینے والی گائے یعنی سعودیہ عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ ایک ہی جہاز میں سوار دونوں وزرائے خارجہ کے نور خان ایئربیس اسلام آباد پہنچنے پر پاکستانی ہم منصب شاہ محمودقریشی نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی دوغلا پن، بھارت کو پاکستان کے خلاف8جدید ترین اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز کی فراہمی

ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ اپنے مختصر دورے میں اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور کہا جارہاہے کہ اس دوران مسئلہ کشمیر بھی زیر بحث آئے گا۔ مہمان وزرائے خارجہ پہلی ملاقات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دونوں وزرائے خارجہ کا دورہ پاکستان کل 4 سے 5 گھنٹوں پر محیط ہوگا جس کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے گذشتہ ایک ماہ سے جاری بدترین مظالم، کرفیواور انسانی حقوق کی پامالی کے باوجود چپ کا روزہ رکھنے والے اور تاریخ کے ان بدترین ایام میں نہتے کشمیری مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کو اپنے ممالک کے دورے کروانے والے اور اسے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازنے والے ان ممالک کو کشمیر ی مسلمانو ں سے کوئی غرض نہیں ۔ کشمیر کے مظلومین پر بھارتی مظالم کے خلاف اگر کسی نے لب کشائی کی یا بھارت کو متنبہ کیا تووہ یا تو اسلامی جمہوریہ ایران تھا یا ترکی ۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: امریکی پابندیاں جوتے کی نوک پر،ایران اور پاکستان کا بڑا اعلان

یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ ان دونوں ملک دشمن وزرائے خارجہ کا دورہ پاکستان اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ گذشتہ روز پاکستان اور ایران نے امریکی پابندیوں کو خاطرمیں نالاتے ہوئے گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا تھا جبکہ ایران نے پاکستان پر معائدے کے مطابق عائد پلینٹی بھی معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close