اہم ترین خبریںپاکستان

کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پر شیعت نیوز کا فیس بک پیج بلاک

شیعت نیوز: مظلوم کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے جرم میں بھارتی مودی سرکار نواز فیس بک انتظامیہ نے شیعت نیوزنیٹ ورک کا آفیشل فیس بک پیج بلاک کردیا۔ شیعت نیوز انتظامیہ کا نہتے مظلوم کشمیری عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ، نیا فیس بک پیج تیار کرلیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق فیس بک امریکہ، اسرائیل ،سعودیہ اور بھارت نواز متعصب انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر حق اور سچ کی آواز کو دبانے کیلئے شیعیت نیوز نیٹ ورک کا آفیشل فیس بک پیج بلاک کردیا ہے جس کے ذریعے دنیا بھرمیں لاکھوں سوشل میڈیا صارفین قومی وبین الاقوامی خبروں اور خصوصاً بھارت کی انتہا پسند مودی حکومت کے کشمیری مسلمانوں پرجاری مظالم سے لمحہ با لمحہ تازہ ترین خبروں سے باخبر رہ رہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر گہری تشویش کا اظہار

شیعت نیوز انتظامیہ فیس بک انتظامیہ کے اس اقدام کو آزادی اظہار رائے پر قدغن قرار دیتی ہے ، شیعت نیوز کشمیرسمیت دنیا بھر کے مظلوم عوام کی آواز کسی صورت دبنے نہیں دے گی اور ہر صورت مودی کی ہندوتوا پالیسی کا پردہ چاک کرتی رہے گی ۔

تمام سوشل میڈیا صارفین دنیا بھر کی اہم اور تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کیلئے شیعت نیوز نیٹ ورک کے نئے فیس بک پیج جس کا لنک درج ذیل ہےکو لازمی لائک کریں اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں ۔

https://www.facebook.com/shiitenetwork/

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close