سعودی عرب

کسی عازمِ حج میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ایک اور سعودی صحافی قتل

شیعت نیوز : سعودی عرب کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ کسی بھی عازمِ حج میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات آج ادا کیا جا رہا ہے، مناسکِ حج کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر ایک بیان میں سعودی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران کوئی بھی عازمِ حج کورونا سے متاثر نہیں پایا گیا۔ مکہ مکرمہ کے گورنر کا اس حوالے سے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اس سال محدود حج کے باوجود مختلف محکموں کے 40 ہزار اہلکار عازمین کی خدمت پر مامور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حج و عمرہ زائرین کے لیے خصوصی ایئر پورٹ بنانے کا منصوبہ زیرِ غور ہے، یہ خصوصی ایئر پورٹ مکہ مکرمہ کے الفیصلیہ محلے میں قائم کیا جائے گا۔ گورنر مکہ مکرمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ نیا قائم کیا جانے والا خصوصی ایئر پورٹ میدانِ عرفات سے قریب ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین میں آل خلیفہ حکومت عزاداری سیدالشہداء کی راہ میں رکاوٹ بن گئی

اس سال حج کے موقع پر شیطان کو کنکریاں مارنے کا رکن زمینی اور تیسری منزل سے کرایا جائے گا، دونوں منزلوں پر شیطان کو کنکریاں مارنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ عازمِ حج کو رہائش سے جمرات کے پل تک لانے کے لیے گالف کی گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقتول سعودی صحافی صالح الشیحی نے دسمبر دو ہزار سترہ میں سعودی دربار میں پھیلی ہوئی بدعنوانی پر تنقید کی تھی اور اس جرم میں اسے گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا تھا ۔

سعودی صحافی صالح الشیحی کی موت کی خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے رپورٹرس وداؤٹ بارڈر تنظیم نے اس صحافی کی موت کی آزادانہ تحقیقات کرانے کا اور آل سعود کی جیلوں سے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی مطالبہ کیا ہے۔

درایں اثنا نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی ولیعہد بن سلمان نے ایک سابق سیکورٹی عہدیدار سعد الجبری کو دھمکی آمیز پیغامات ارسال کئے ہیں۔ سعد الجبری سعودی شاہی خاندان کا بلیک باکس کہا جاتا ہے اور اس وقت کینیڈا میں پناہ لئے ہوئے ہے۔

ابھی کچھ دنوں پہلے واشنگٹن پوسٹ نے بھی لکھا تھا کہ سعودی ولیعہد بن سلمان نے بیرون ملک اپنے مخالفین سے مل جانے کے امکان کے پیش نظر ہزاروں سعودی شہریوں پرسفر کی پابندی عائد کردی ہے اوربدعنوانی کے الزام میں سابق سعودی ولیعہد محمد بن نائف کے خلاف بھی مقدمہ چلانے کا منصوبہ تیار کررہا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close