اہم ترین خبریںپاکستان

کوہاٹ میں شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دینے اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کالعدم سپاہ صحابہ کی گہناؤنی سازش ناکام

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں کوھاٹ شہرکےمین چوک میں تین شیعہ عزاداروں کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی،مؤمنین نے انکے جنازے اسی چوک میں رکھکر تقریبا تین گھنٹے پرامن احتجاج کیا،اس دوران کسی تیسرےفریق نے شرارت کرتےہوۓ اھلسنت کےمسجد پر ہوائی فائرنگ کی۔اس فائرنگ کو بہانہ بناتےہوئے تکفیریوں نے دوسرے دن بدترین احتجاج نعرہ بازی اورچہلم کاجلوس روکنے کی مہم تیزی سے شروع کی جس سے حالات انتہائی کشیدہ ہوئے۔

شیعیت نیوز: کوہاٹ میں شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دینے اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کی گہناؤنی سازش ناکام، شیعہ سنی اکابرین اور عمائدین نے تکفیری عناصر کے ناپاک عزائم آپس میں مل بیٹھ کر ناکام بنادیئے ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں کوھاٹ شہرکےمین چوک میں تین شیعہ عزاداروں کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی،مؤمنین نے انکے جنازے اسی چوک میں رکھکر تقریبا تین گھنٹے پرامن احتجاج کیا،اس دوران کسی تیسرےفریق نے شرارت کرتےہوۓ اھلسنت کےمسجد پر ہوائی فائرنگ کی۔اس فائرنگ کو بہانہ بناتےہوئے تکفیریوں نے دوسرے دن بدترین احتجاج نعرہ بازی اورچہلم کاجلوس روکنے کی مہم تیزی سے شروع کی جس سے حالات انتہائی کشیدہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد ؐوآل محمدؑ کی سیرت عملی کا بہترین نمونہ، جیکب آباد کے شیعہ بزرگان نے مکتب تشیع کی توہین کرنے والے کو معاف کردیا

ذرائع کے مطابق ان حالات کے پیش نظر شیعہ علماءوعمائدین ومشران کے اھلسنت علماء زعماء سیاسی شخصیات کیساتھ مسلسل رابطے رہےاور اس کے نتیجے میں حالات کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے شیعہ سنی اکابرین کا مشترکہ جرگہ منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکر نے اتفاق کیا کہ یہ تینوں شہداءہم سب کے شہید ہیں، ھم دہشتگردوں کی مذمت وحوصلہ شکنی کرتے ہوۓحکومت سے دہشت گردوں کی فوری گرفتارکرنےکامطالبہ کرتے ہیں۔

شیعہ سنی عمائدین نے کہاکہ مسجد اور مذھبی مراکز پر فائرنگ جو بھی کرے وہ مجرم ہے حکومت انہیں پکڑکر سزا دے، دوسرے علاقوں کے فسادات کو ہم کوہاٹ میں لانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، انہوں نےمتفقہ طور پر کہاکہ سوشل میڈیا کے پروپگنڈوں سے متاثر ہوئے بغیر ہمیں اتحاد ویکجہتی کا یہ سفر جاری رکھناہے۔ ختم نبوت پر ایمان شیعہ سنی کا مشترکہ عقیدہ ہے،اھلبیت ع، امہات المؤمنین، اور صحابہ منتجبین کیخلاف جسارت اور توھین حرام ہے اور ایسا کرنے والا مجرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ، اسرائیل، ہندوستان اور چند عرب ممالک پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں

جرگے میں شریک شیعہ سنی عمائدین نے اتفاق کیاکہ کوہاٹ کے امن وامان کی بقاء کی خاطر ہماری یہ ملاقاتیں مسلسل جاری رہنی چاہئیں، بعد ازاںشیعہ سنی مشترکہ جرگہ کے بعد آئندہ تکفیریوں کی شرارت کو کاؤنٹر کرنےکیلئےوحدت کونسل کیجانب سے چیف جسٹس(ر) سید ابن علی صاحب کی رہائشگاہ پر شیعہ عمائدین کی میٹنگ ہوئی،جسمیں موجودہ عالمی وملکی حالات، ملک دشمن عناصر کی سازشوں کی پیش گیری، مؤمنین کےتحفظ، اھلسنت بردران سے گہرے تعلقات اور اپنےسٹیج وممبر کی اصلاح جیسے موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور آپ میں ہفتہ وار اور اھلسنت کیساتھ ماہانہ ایسی نشستوں کے برگزار کرنے کی تاکید کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close