پاکستان کی اہم خبریں

خیبرپختوانخواہ حکومت اور پولیس کی نا اہلی ، شیڈول فور میں شامل 26 افغان باشندے فرار

افغان باشندوں کو نقل و حرکت کے حوالے سے تحریری طور پر پابند نھیں کیا گیا تھا

شیعت نیوز :خیبرپختوانخواہ حکومت اور پولیس کی جانب سے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث 26 افغان باشندوں کو شیڈول فور میں شامل کئے جانے کے بعد ان پر نظر نہیں رکھی گئی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے افغان باشندے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا پاک افغان سرحد کے اگلے مورچوں کا دورہ

اطلاعات کے مطابق خیبرپختوانخواہ حکومت اور پولیس کی نا اہلی کی وجہ فورتھ شیڈول میں شامل 26 افغان باشندوں کے افغانستان فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ افغانستان فرار ہونے والے افغان باشندوں کو 2008ء سے 2019ء کے دوران صوبے کے مختف اضلاع سے حساس اداروں کی سفارش پر شیڈول فور میں شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :افغان سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ نے پولیس اور سی ٹی ڈی حکام سے شیڈول فور میں شامل افغان باشندوں کی تفصیلات طلب کیں، جس سے معلوم ہوا کہ پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع سے حساس اداروں کی جانب سے مشکوک قرار دیئے جانے پر فورتھ شیڈول میں شامل کئے تمام افغان باشندے فرار ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید

بتایا جا رہا ہے کہ شیڈول فور میں شامل کے گئے افغان باشندوں کو مشکوک سرگرمیوں پر فہرست میں شامل تو کیا گیا ، لیکن بعد میں ان پر نظر نہیں رکھی گئی اور نہ ہی ان کی نقل و حرکت خصوصاً بیرون ملک جانے کے حوالے سے تحریری طور پر ان کو پابند بنایا گیا تھا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close