اہم ترین خبریںپاکستان

عزاداروں کے خلاف ریاستی اداروں کے بدترین اقدامات،درجنوں مردو خواتین عزادار گرفتار

ریاستی ادارے بھی کالعدم جماعتوں کی خوشنودی کی خاطر ملک بھرمیں عزاداروں کے خلاف یکطرفہ انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔

شیعیت نیوز: عزاداروں کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں ،خیبرپختونخواپولیس بھی پنجاب پولیس کے نقش قدم پر چل نکلی،ملت جعفریہ کے خلاف ریاستی اداروں کی متعصبانہ کاروائیوں میں تیزی،ضلع ہری پور میں مختلف شیعہ عزاداروں کے گھروں پر چھاپے، چادر اور چار دیواری کی پامالی، خواتین ومستورات سے دست درازی ،درجنوں مرد اور دو خواتین عزادار گرفتار، وزیر اعظم عمران خان سے کے پی کے پولیس کے غیرآئینی اور قانونی اقدامات کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کےضلع ہری پور میں پولیس کی غنڈا گردی ،سرائے صالح، TIP کالونی، سرائے نعمت خان، شاہ محمدمیں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتےہوئے متعدد مجالس جلوس عزا کے بانیان اورعزاداروں کو ان کے گھروں سے بلاجواز گرفتار کرلیاہے، پولیس نے اخلاقی حدود کو پیروں تلے روندتے ہوئے رات کی تاریکی میں2 خواتین عزاداروں کو بھی گرفتار کیا جنہیں بعد میں رہا کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :مولوی برقعہ پوش کیخلاف اسلام آباد میں جلوس حملے پر ایف آئی آر کی درخواست، اسلام آباد پولیس تذبذب کا شکار

ذرائع کے مطابق ہری پور سٹی محلہ سوہا سے نعیم شاہ کو گرفتار کیا ہے اس کے علاوہ ٹی آئی پی ہاؤسنگ سوسائٹی سے شفقت شاہ، سید عابد شاہ،حسنین شاہ اور ضیغم عباس کو گرفتار کیا ہے، اسی طرح سرائے صالح میں حسنین شاہ ، سرائے نعمت خان کے رہائشی امجد حسین شاہ کے گھر رات کی تاریکی میں چھاپےاور گرفتاریاں، جگھیوں میں رہائش پزیر مومن گھرانوں کی دو خواتین کو بغیر اجازت گھرمیں گھس کر گرفتار کیا گیا، پولیس نے خواتین پر بدترین تشدد بھی کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان گرفتار خواتین ماں بیٹی کو ان کے بیٹوں اور بھائیوں کی گرفتاری کے بعد رہا کیاگیا، سرائے صالح تھانے میں کل 7 عزادارگرفتار ہیں،تھانہ صدر کی حدودمیں بھی پولیس چھاپے مار رہی ہے اس کے علاوہ کوہمل سیداں سے 3 عزادارگرفتار کیےگئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :رویت ہلال کمیٹی سےچھٹی ،مفتی منیب الرحمٰن حکومت کےخلاف فرقہ وارانہ کارڈ لیکر میدان میں آگئے

واضح رہے کہ ملک دشمن تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ اور اسکے سعودی نواز قائدین کی جانب سے وطن عزیز میں لگائی جانے والی فرقہ وارانہ آگ نے شعلے پکڑ لیئے ہیں، ریاستی ادارے بھی کالعدم جماعتوں کی خوشنودی کی خاطر ملک بھرمیں عزاداروں کے خلاف یکطرفہ انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کے سیکریٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی نے ریاستی اداروں کے ان ظالمانہ اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے مطالبہ کیا کہ عزاداروں کے خلاف جاری ان متعصبانہ ریاستی اقدامات کا فوری نوٹس لیںاورتمام گرفتار عزاداروں کو فوری رہا کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close