اہم ترین خبریںپاکستان

تحریک انصاف کا نیا خیبرپختونخوا شیعیان حیدرکرارؑ کی مقتل گاہ بن گیا، ایک اور عزادار شہید

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کا نیا خیبرپختونخوا شیعہ قوم کی مقتل گاہ بن گیا، لوئرکرم علی زئی میں سعودی نواز کالعدم وہابی دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ملئی کی دکان پرکام کرنے والا انتہائی غریب شیعہ مزدور شہید ، تکفیری قاتل باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ، خیبرپختونخوا حکومت اور سکیورٹی ادارے شیعیان حیدرکرار ؑ کی نسل کشی پر خاموش تماشائی۔

تفصیلات کےمطابق عمران خان کے نئے پاکستان میں شیعہ نسل کشی جاری!لور کرم علی زئی میں رات گئے سعوی نوازکالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سےشیعہ عزادار شہیدہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق شہید کی شناخت کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہوئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھرہی طرح سجاول میں بھی کالعدم سپاہ صحابہ کی جعلی نام سے شیعہ مخالف فرقہ وارانہ ریلی ، حکومت خاموش

واضح رہےکہ گزشتہ ایک ہفتے میں خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ اور اب لوئر کرم میں چار شیعہ عزادار کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کے ہاتھوں بےدردی سے شہید ہوچکے ہیں، کے ڈی اے مارکیٹ میں ایک شیعہ دکاندار قیصر عباس اور بشیر میڈیکوز کوہاٹ میںانتہائی موثر شخصیات سید ارتضیٰ حسن اور سید علی حسن کو دن دہاڑے شہید کیا گیا تھا جن کی سی سی ٹی وی فٹیج بھی منظر عام پر آچکی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے تاحال قاتلوں کی گرفتاری میں ناکام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین: یمنی عوام کے قتل عام کے جرم میں سعودی عرب پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کی جائیں

سعودی فنڈڈ کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردمسلسل وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے خلاف سرگرم عمل ہیں، جس کا ہدف فقط فرقہ وارانہ منافرت پھیلاکر ملک کی معاشی ترقی ، چین کے ساتھ اقتصادی روابط، امریکی بلاک سے نجات کے عمل کو متاثر کرناہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close