پاکستان

عمران کا خان کا دورہ مسجد باب علم، علامہ شہنشاہ نقوی کا KPK میں شیعہ مظالم پر احتجاج

شیعیت نیوز:تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے گذشتہ روز کراچی کے مسجد و امام بارگاہ باب علم فائیو اسٹار چورنگی نارتھ ناظم آباد کا دورہ کیا ۔

شیعیت نیوز کے نمائندہ کے مطابق عمران خان کے اس دورہ مسجد و امام بارگاہ باب علم کے دوران تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی اور علی زید ی بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران عمران خان نے مسجد باب علم کے خطیب اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران علامہ شہنشاہ نقوی نے عمران خان کی سلامتی کے لئے امام ضامن باندھا اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے عمران خان سے ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں شیعہ مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور قتل عام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور عمران خان سے معمالات کے فوری حل کے لئے اقدامات کرنے پر بھی زور دیا ۔

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close