کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
ایران

کردستان کے شہداء کی فداکاریاں دیگر صوبوں کی نسبت بہت زیادہ رہی، رہبر انقلاب اسلامی

شیعت نیوز: حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کردستان کے شہداء کی شہادت ، مجاہدت اور فداکاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس علاقہ کے شہیدوں نے فداکاری اور مجاہدت کے شاندار نمونے پیش کئے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے صوبہ کردستان ميں 5400 شہیدوں کی یاد میں کانفرنس منعقد کرنے والی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں فرمایا: صوبہ کردستان کے شہداء کی مجاہدت دیگر صوبوں کے شہداء کی نسبت بہت زیادہ رہی ہے اور اسی وجہ سےصوبہ کردستان کے شہیدوں کی فداکاری نمایاں ہے ان کا مقابلہ بیرونی دشمنوں کے ساتھ اندرونی دشمنوں کے ساتھ بھی تھا ۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :امریکا اور علاقے کے قارونوں سے نہیں ڈرتے، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

رہبر معظم کے اس بیان کو آج صوبہ کردستان کے شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والے کانفرنس میں پیش کیا گيا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صوبہ کردستان کے شہریوں کی اتحاد پر مبنی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: کردستان کے عوام نے اختلاف اور تفرقہ پر مبنی تمام سازشوں اور کوششوں کو ناکام بنادیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہیدوں کی تکریم اور تعظیم کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: شہیدوں کی تعظیم و تکریم پوری قوم کے لئے ضروری ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close