اہم ترین خبریںمشرق وسطی

کویت میں امریکی و برطانوی فوجی اڈوں کے سیکورٹی سخت

شیعت نیوز:کویت میں امریکی و برطانوی سفارتکاروں کے گھروں اور ان ملکوں کے گیارہ فوجی اڈوں اور سائٹوں کے سیکورٹی انتظامات نہایت سخت کر دیئے گئے ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے امریکی اور برطانوی مفادات کی حفاظت اور ان کی سیکورٹی پر نظر رکھنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔کویت کی وزارت داخلہ نے یہ اقدام علاقے میں کشیدگی بڑھنے کے بعد اٹھایا ہے۔امریکہ نے ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی ، عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر اور ان کے آٹھ ساتھیوں کو شہید کر کے علاقے میں کشیدگی بڑھا دی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close