اہم ترین خبریںپاکستان

لاہور، اربعین امام حسینؑ پرپیدل مارچ کرنے کے جرم میں عزاداروں پر 8تھانوں میں مقدمات کا اندراج

عمران خان کی ریاست مدینہ میں نواسہ رسول ؐ کی یاد منانا جرم بن گیا،پنجاب کی ابن ذیادکی پیروکار پولیس عزاداروں کو ہراساں کرنے میں مصروف

شیعیت نیوز: عثمان بزدار حکومت کے ماتحت پنجاب پولیس نواسہ رسول ؐامام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس عزا اور پیدل مارچ کے خلاف سرگرم ، عمران خان کی ریاست مدینہ میں نواسہ رسول ؐ کی یاد منانا جرم بن گیا،پنجاب کی ابن ذیادکی پیروکار پولیس عزاداروں کو ہراساں کرنے میں مصروف، لاہور میں اربعین مشی پر عزاداروں کے خلاف 8مختلف تھانوں میں مقدمات کا اندراج۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان صاحب! ریاست مدینہ بنانی ہے تو نارووال میں خواتین عزاداروں پرحملے میں ملوث پولیس حکام کو فوری سزادو

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے چہلم امام حسینؑ کے موقع پر لاہور کے مختلف علاقوں سے پیدل مارچ کرتے ہوئے مرکزی جلوس میں شرکت کرنے پر 8مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز درج کردی گئیں ہیں، امام بارگاہ علی ابن ابی طالب لوہاراں والا کھوہ سے اربعین مارچ میں شرکت کرنے والوں پرتھانہ سندر لاہور، امام بارگاہ جعفریہ کالونی سے اربعین مارچ میں شرکت کرنے والوں پرتھانہ شیراکوٹ، اکنامکس یونیورسٹی ڈیفنس فیز 7 سے اربعین مارچ میں شرکت کرنے والوں پرتھانہ ڈیفنس سی، ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن سے اربعین مارچ میں شرکت کرنے والوں پرتھانہ ماڈل ٹاؤن، امام بارگاہ صدا حسین شیخوپورہ روڈ سے اربعین مارچ میں شرکت کرنے والوں پرتھانہ شاہدرہ، امامیہ کالونی شاہدرہ چوک سے اربعین مارچ میں شرکت کرنے والوں پرتھانہ شاہدرہ، امام بارگاہ حیدریہ کھاڑک سے اربعین مارچ میں شرکت کرنے والوں پرتھانہ سبزہ زار،عزیز پل، غازی آباد،لال پل سے اربعین مارچ میں شرکت کرنے والوں پرتھانہ غازی آباد میں مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداروں پر ایف آئی آر، شیعہ علماء نے 18 اکتوبر کو وزیر اعلی ہاؤس کی طرف کفن پوش مارچ کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے عزاداروں پر پیدل چلنے پر "Maintenance of Punjab Public order 1960-61کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 290 اور 291 لگائی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close