اہم ترین خبریںپاکستان

لاہور، مرکزی جلوس یوم علی ؑ کا روٹ مکمل طور پر سیل، ملت جعفریہ میں شدید اشتعال

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں ماتمی جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد لاہور پولیس نے کنٹینئرز لگا کر مین شاہراہیں بند کر دی ہیں۔

شیعت نیوز: مسلم لیگ ن کے نقش قدم پر چلنے والی تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے مرکزی جلوس یوم علیؑ پر پابندی کرنے کے بعد کربلا گامے شاہ سمیت جلوس عزا کے روٹ کو مکمل طور پر سیل کردیاہے۔ عزاداروں میں شدید اشتعال پایاجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے اندرون شہر کے بیشتر علاقوں کو سیل کر دیا۔ شاہ عالم مارکیٹ اور اکبری مارکیٹ بھی سیل رہیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں ماتمی جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد لاہور پولیس نے کنٹینئرز لگا کر مین شاہراہیں بند کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انصافی حکومت کاپنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں بھی جلوس یوم علی ؑ پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری

پولیس کی جانب سے کنٹینئرز کچہری چوک، بھاٹی چوک، شاہ عالم مارکیٹ اور داتا دربار سمیت دیگر مقامات پر لگا دیئے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے سیل شدہ علاقوں میں دکانوں کو بھی بند کروا دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اندرون شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔

ایس پی سکیورٹی محمد بلال کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کسی بھی جلوس کی اجازت نہیں اور حکومت کے جاری کردہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ایس پی سکیورٹی نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے آٹھ مقامات پر کنٹینئرز لگا کر رستے بلاک کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کا یوم مردہ باد امریکہ کے روز 16مئی سے تنظیم کے یوم تاسیس کے روز 22 مئی تک “ہفتہ دفاع القدس” منانے کا اعلان

کربلا گامے شاہ کے سامنے بھی کنٹینئرز لگا کر پیدل جانے والوں کی بھی انٹری بند کر دی گئی ہے جبکہ سیل شدہ علاقے جمعہ کی رات بارہ بجے تک سیل رہیں گے اور کسی کو بھی ان علاقوں میں آنے اور یہاں سے باہر نکلنے کی اجازت نہ ہو گی۔

واضح رہے کہ ملک بھرمیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ تمام مذہبی اجتماعات بشمول نماز جمعہ وجماعت، تراویح اور شبینہ جاری ہیں جبکہ ایس اوپیز کے مطابق اعتکاف کی بھی جزوی اجازت دی جاچکی ہے جبکہ اسی ایس اوپی کے مطابق جلوس عزا نکالنے پر صوبائی حکومتیں رکاوٹ کا سبب بن رہی ہیں جس سے ملت جعفریہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close