اہم ترین خبریںپاکستان

لاہور، 9 محرم الحرام کے جلوس پر تکفیری دہشتگردوں کا حملہ و فائرنگ

شیعت نیوز: لاہور میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس پر چوہنگ کے علاقے میں سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور تحریک لبیک کے مسلح دہشتگردوں کی جانب سے حملہ اور فائرنگ کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس پر سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور تحریک لبیک کے مسلح دہشتگردوں کی جانب سے حملہ اور براہ راست فائرنگ کی جارہی ہے جبکہ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

فائرنگ سےبڑی تعداد میں عزادارانِ امام حسین علیہ السلام کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

لشکر جھنگوی و تحریک لبیک کے مسلح دہشتگردوں کے سامنے قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس نظر آرہے ہیں۔

دہشتگردانہ حملے کے خلاف مؤمنین کی جانب سے چوہنگ جی ٹی روڈ پر احتجاجی دھرنا دے دیا گیاہے۔شرکائے دھرنا نےدہشتگردوں کی گرفتاری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

Back to top button
Close