اہم ترین خبریںپاکستان

تبلیغی جماعت کی کرامات ،لاہور پولیس کے اہلکاروں کو بھی کورونا وائرس میں مبتلاکردیا

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس ڈاکٹروں کی طرح فرنٹ لائن پر موجود ہے اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بھی بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

شیعت نیوز: تبلیغی جماعت کے کرامات ،لاہور پولیس کے اہلکاربھی کوروناوائرس میں مبتلا، ذرائع کے مطابق متاثرہ پولیس اہلکار تبلیغی اجتماع میں سکیورٹی کے فرائض پر معمور تھے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس میں بھی کورونا کے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس میں 3 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم فورس میں اس حوالے سے حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار، پنجاب میں تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی فہرستیں تیار کرنے حکم

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کا شکار ہونیوالے اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے اور ہر ممکن طور پر انکی مالی امداد کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات کا بھی خیال رکھا جائے گا، جبکہ باقی فورس کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم رہنما اسدنقوی کا مبہم بیان پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کے نام خط

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس ڈاکٹروں کی طرح فرنٹ لائن پر موجود ہے اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بھی بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس،پاکستان کے بعد بھارت میں بھی دیوبندی تبلیغی جماعت کی تباہ کاریاں جاری

واضح رہے کہ رائے ونڈ تبلیغی اجتماع میں شریک مبلغین نے ملک بھرمیں ہزاروں افراد کو کورونا وائرس میں مبتلاکرکے ان کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔

اب تک پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی زیادہ تر تعداد رائے ونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والوں یا یہ شرکت کرنے والوں سے متاثرہونے والوں کی ہے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close