پاکستان

محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات، پولیس اور رینجرزکا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

آپریشن کے دوران لوئر مال، یکی گیٹ سمیت ڈویژن بھر میں سخت چیکنگ کی گئی۔ سرچ آپریشن میں خفیہ اداروں، متعلقہ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کیساتھ پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا

شیعت نیوز: محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن، مشکوک افراد کی چیکنگ کی جبکہ ہوٹلوں، دکانوں، گھروں اور کرایہ داروں کے کوائف چیک کئے گئے۔ سٹی ڈویژن پولیس نے رینجرز کے ہمراہ رات گئے تھانہ نولکھا کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات، پنجاب حکومت نے 29 اضلاع کیلئے فوج طلب کرلی

آپریشن کے دوران لوئر مال، یکی گیٹ سمیت ڈویژن بھر میں سخت چیکنگ کی گئی۔ سرچ آپریشن میں خفیہ اداروں، متعلقہ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کیساتھ پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ شہر میں سرچ آپریشن شروع کرنے سے پہلے نفری کو بریف کیا جس میں ہدایت کی گئی کہ عام شہریوں کیساتھ رویہ بہتر رکھا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کو کوئی رعایت نہ دی جائے۔

آپریشن کے دوران ہوٹلوں، کرایہ داروں، دکانوں اور گھروں کو چیک کیا گیا، دورانِ آپریشن متعدد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق اور کوائف کا اندراج کیا گیا۔ ایس پی سٹی سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور سکیورٹی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: محرم الحرام میں سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس کو 6 کروڑ 20 لاکھ کے فنڈز جاری

ایس پی سید غضنفر علی شاہ نے مزید کہا کہ لاہور پولیس مکمل طور پر چوکس ہے اور کسی شرپسند کو اس کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی مناسبت سے جاری مجالس عزاء کو بھرپور سکیورٹی دی گئی ہے جبکہ مرکزی جلوس کے روٹ پر ابھی سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پولیس کیساتھ تعاون کریں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close