اہم ترین خبریںپاکستان

لاہور، تبلیغی جماعت کے رکن سمیت دو افراد کوروناوائرس سے جابحق

جاں بحق ہونیوالا تبلیغی جماعت کا رکن کرغزستان کا باشندہ تھا اور تبلیغی جماعت میں پاکستان آیا ہوا تھا۔

شیعت نیوز: دیوبندی تبلیغی جماعت کی لاپرواہی کے سبب لاہور میں کورونا کے وار جاری ہیں، تبلیغی جماعت کا ایک کارکن اور ایک خاتون میو ہسپتال میں کورونا کے باعث دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونیوالا تبلیغی جماعت کا رکن کرغزستان کا باشندہ تھا اور تبلیغی جماعت میں پاکستان آیا ہوا تھا۔ دوسری دم توڑنے والی مریضہ بھی میو ہسپتال میں ہی زیر علاج تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انتشار اور افراتفری اور اختلافی گفتگو سے ملک کو مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے،علامہ شہنشاہ نقوی

مذکورہ دونوں افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد لاہور میں 10 افراد کورونا کے ہاتھوں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ لاہور میں 12 نئے کیسز سامنے آنے پر مریضوں کی تعداد 340 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2108 بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ تبلیغی جماعت کے غیر ذمہ دارانہ طرزعمل سے کرونا وائرس پھیلا، حامدرضا

محکمہ صحت کے مطابق اب تک پنجاب میں 18 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ادھر لاہور کی جیلوں میں 58 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی سطح پر کورونا کے متاثرین کی درست معلوم میسرنا ہوناسوالیہ نشان ہے، علامہ ساجد نقوی

دوسری جانب میو ہسپتال میں زیر علاج 2 مزید افراد کورونا سے جنگ جیت گئے ہیں۔ عبید اور ناصرعباس نامی شخص کورونا کو شکست دینے کے بعد میو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ سی ای او میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم کے مطابق میو ہسپتال میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 19 ہو گئی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close