پاکستان

لکی مروت میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر ظہور عباس شہید

کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے ظہور عباس کو ان کے حجرے میں فائرنگ کر کے شہید کیا

شیعت نیوز :لکی مروت امام بارگاہ کے متولی اور معروف پشتو شاعر ظہور عباس المعروف افگار بخاری کو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے امام بارگاہ میں واقع ان کے حجرے میں گھس کر فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں کالعدم سپاہ صحابہ کے سفاک دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے معروف پشتو شاعر اور امام بارگاہ کے متولی ظہور عباس کو شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف شیعہ رہنما اور صدارتی ایورڈ یافتہ شاعر ظہور عباس عرف افگار بخاری کو ان کے آبائی علاقے میں اس وقت نشانہ بنایا گیا کہ جب وہ اپنے امام بارگاہ میں واقع اپنے حجرے میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں :عاشق امام زمانہ ؑ شہید علی ناصرصفوی اور ان کی اہلیہ کی شہادت کو 19برس بیت گئے

پولیس زرائع کے مطابق تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ظہور عباس موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔پولیس نے شہید کے جد خاکی کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر کے واقعہ کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ شہید ظہور عباد المعروف افگار بخاری پشتو ادب اور شاعری کے حوالے سے ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔ان کی ادبی خدمات کے سلسلے میں ان کو صدارت ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا تھا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close