کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
پاکستان

سہیون: صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے 767ویں عرس کا آغاز

شیعیت نیوز: سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سخی لعل شہباز قلندر کا 767عرس مبارک آج 24 اپریل سے سیہون شریف میں ہوگا گورنر سندھ عمران اسماعیل مزار پر پھولوں کی چادر چڑھاکر عرس کی تقریبات کی باقاعدہ افتتاح کرینگے۔

اطلاعات کے مطابق لاکھوں عقیدتمندوں کی سیہون شریف آمد دمادم مست قلندر کی صدائیں،سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید حافظ محمد عثمان مروندی المعروف سخی لعل شہباز قلندر کاسالانہ 767واں سہ روزہ عرس مبارک 24 اپریل سے 26 اپریل تک سندھ کے شہر سیہون شریف میں نہایت عقیدت واحترام سے منایا جارہاہے ۔

واضح رہے کہ دو سال قبل دہشتگرد جماعت داعش نے لعل شہباز قلند ر کے مزار پر حملہ کیا تھاجس میں 50 کے قریب زائرین شہید ہوئے تھے، تاہم اب بھی زائرئیں کی آمد کاسلسلہ نا رک سکا ہے، محکمہ اوکاف کے مطابق عرس کے موقع پر 25 لاکھ زائرین کی آمد متوقع ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی حیدرآباد نے بتایا کہ عرس مبارک کے لئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے جس میں سہون آنے والے تمام راستوں پر چیکنگ ہوگی۔ ڈی آئی جی حیدرآباد نے مزید کہا کہ تمام زائرین کو واک تھرو گیٹ سے داخل کر کے کلیئر قرار دے کر مزار کی طرف روانہ کیا جائے گا اس معاملے میں اوقاف اور ضلعی انتظامیہ کا انکے ساتھ تعاون ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close