اہم ترین خبریںپاکستان

لاپتہ شیعہ عزادار کامران نقوی کے والد بیٹے کا انتظار کرتے کرتے انتقال کرگئے

شیعت نیوز: کراچی سے جبری گمشدہ شیعہ عزادار سید کامران حیدر نقوی کے والد سید اقبال حسین بیٹے کی جدائی کے غم میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم آخری سانس تک اپنے لخت جگر کی راہ تکتے رہے، مگر بیٹے کو باپ کا آخری دیدار تک نہ کرنے کو ملا، ظالموں کوبوڑھے باپ پر زرہ برابر بھی رحم نہ آیا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں شیعہ جماعتوں کا اجلاس لاپتہ افرادکی بازیابی تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا عزم

معروف قانون دان اور آئی ایس او کے مرکزی رکن نظارت یافث ہاشمی اسلام آباد سے لاپتہ

شیعت نیوز کو موصولہ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے جعفر طیار سے گذشتہ پانچ ماہ سے جبری طور پر گمشدہ شیعہ عزادار سید کامران حیدر نقوی (کامی ) کے والد سید اقبال حسین مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ جعفر طیار میں اداکی گئی جس میں شیعہ رہنماؤں سمیت علاقہ مکینوں اور پسماندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعدازاں مرحوم کو آہوں اورسسکیوں میں قبرستان وادی حسین ؑ میں سپردخاک کردیا گیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close