اہم ترین خبریںپاکستان

لاپتہ شیعہ وکیل کی اسلام آباد سے گمشدگی عدالت نے وزات دفاع سے جواب مانگ لیا

شیعت نیوز : اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ شیعہ وکیل یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کی درخواست پر وزارت دفاع سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملتان ہائی کورٹ بار کے سابق نائب صدر یافث نوید ہاشمی کی گمشدگی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ ہائی کورٹ نے دو ہفتوں میں پولیس کو تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس میں وزارت دفاع اور ایف آئی اے کو فریق بنانے کی استدعا منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں : معروف قانون دان اور آئی ایس او کے مرکزی رکن نظارت یافث ہاشمی اسلام آباد سے لاپتہ

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیسے ہو سکتا ہے کوئی اسلام آباد سے گم ہو جائے، ہم نے لاپتہ افراد کیس میں کچھ ہدایات دیں اسلام آباد پولیس ان کو مدنظر رکھے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کے دوران فرقہ وارانہ پہلو کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ گمشدگی کے دوران وکیل یافث نوید ہاشمی کی جان کو خطرات ہو سکتے ہیں۔

عدالت نے وزارت دفاع اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور کیس کی مزید سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 8 اگست کو تھانہ کوہسار کی حدود سے وکیل یافث نوید ہاشمی لاپتہ ہوگیا تھا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close