پاکستان کی اہم خبریں

کالعدم لشکر جھنگوی کے سفاک دہشتگردوں کا ایف سی اہلکاروں پر حملہ، تین جوان شھید

حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا

شیعت نیوز :کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی جانب سے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی کو کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں نشانہ بنایا گیا۔حملے میں ایف سی کے 3 جوان موقع پر ہی شھید ہوگئے۔حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ایف سی کے اہلکار معمول کا گشت کرتے ہوئے پرانے کچلاک بائی پاس پر پہنچے تو وہاں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی جانب سے نصب کیا گیا ریموٹ کنٹرول بم ایک شدید دھماکے سے پھٹ گیا۔ بم دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے تین اہلکار موقع پر ہی شھید ہوگئے، جبکہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امداد کاروائیوں کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :سی ٹی ڈی کوئٹہ کی کاروائی،داعش افغانستان کے 3 سفاک دہشتگرد واصل جہنم

سیکیورٹی زرائع کے مطابق تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے نصب کئے گئے بم کے دھماکے میں شھید ہونے والے ایف سی اہلکاروں میں سپاہی مولا بخش ،حوالدار فرید اور حوالدار ذاکر شامل ہیں ،جبکہ اعظم ، راشد ، شیر اعظم ، ندیم اور داد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ دھماکے میں تقریباً نوکلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close