پاکستان

کراچی، شیعہ نشین علاقے انچولی سوسائٹی میں شہریوں نے 2 ٹارگٹ کلرز پکڑ لئے

شہر قائد کے شیعہ نشین علاقے انچولی سوسائٹی میں شہریوں نے 2 ٹارگٹ کلرز کو پکڑ لیا، ٹارگٹ کلرز شیعہ دکاندار کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے شیعہ نشین علاقے انچولی سوسائٹی میں کوالٹی بیکری کے سامنے مدینہ پان شاپ کے مالک کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کیلئے آنے والے 2 ٹارگٹ کلرز کو شہریوں نے پکڑ لیا، دونوں ٹارگٹ کلرز انچولی سوسائٹی میں واقع ایک دکان کے مالک شیعہ دکاندار کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کیلئے آئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں دہشتگردوں سے نشانہ خطا ہو جانے پر لوگوں نے دہشتگردوں کو پکڑا لیا تھا۔ شہریوں نے دونوں ٹارگٹ کلرز کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ دونوں ٹارگٹ کلرز کو پہلے میڈیا کے سامنے پیش کرینگے۔ واضح رہے کہ رواں سال 17 فروری کو دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے اسی دکان کے مالک سید شہاب حیدر نقوی کو شہید کر دیا تھا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close