اہم ترین خبریںپاکستان

لیّہ کے مزید 10 تبلیغی جماعت کے افراد میں کورونا کی تصدیق کل تعداد 17ہوگئی

نئے مریضوں میں تبلیغی مرکز لیّہ کے عالم زائر، اومیل گل، فرمان الہٰی، الیاس خان، نور علی سلام، فضل خالق، مفتی سعید، شرافت دین، غلام نبی اور اشتیاق احمد شامل ہیں۔

شیعت نیوز: پاکستان میں دیوبندی تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے کیسز میں مسلسل تشویش ناک اضافہ ہورہا ہے۔ لیّہ میں مزید 10تبلیغیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا تبلیغیوں کی کل تعداد 17ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: صوابی ،تبلیغی جماعت کے تعلق رکھنے والےباپ بیٹاکورونا وائرس میں مبتلا ، گھر سیل

تفصیلات کے مطابق لیّہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے مزید 10 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ، قذافی سٹیڈیم قرنطینہ سنٹرسے 65 میں سے 39 زائرین گھروں کو روانہ

نئے مریضوں میں تبلیغی مرکز لیّہ کے عالم زائر، اومیل گل، فرمان الہٰی، الیاس خان، نور علی سلام، فضل خالق، مفتی سعید، شرافت دین، غلام نبی اور اشتیاق احمد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 1133، اکثریت تبلیغیوں کی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لیّہ میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کا ٹیسٹ پازیٹو آچکا ہے، جن میں ستانہ گل، شمس الدین شیر محمد، محمد یعقوب، سلطان محمد، یوسف خان اور فقیر حسین شامل ہیں۔ ایک شخص ستانہ گل ترکی ہسپتال مظفر گڑھ اور باقی 16 افراد کو تبلیغی مرکز میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close