اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ نے اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا

شیعیت نیوز : لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔

المنار کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے اس ڈرون طیارے نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کا ایک ڈرون طیارے کو لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقے عیتا الشعب میں مار گرایا گیا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کا ایک ڈرون طیارے کو جو سنیچر کی رات لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا، مزاحمت کے جیالوں نے مار گرایا۔ ڈرون طیارے کا ملبہ حزب اللہ کے قبضے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں امریکی جرائم کے ثبوت جمع کرنے کا فیصلہ، عوام پینے کے پانی سے محروم

میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے بھی اپنے ایک ڈرون طیارے کی سرنگونی کا اعتراف کیا ہے جو اس کے مطابق آپریشن پر تھا۔

دوسری جانب حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کل ماہ محرم کی تیسری شب کی مناسبت سے اپنے خطاب میں امریکہ کی جانب سے جنگ کی آگ بھڑکانے پر متنبہ کیا۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصرالله نے اپنے خطاب میں امریکہ اور بعض مغربی اور عرب ممالک کی جانب سے خطے کے داخلی امور میں مداخلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امریکی حکام کو متنبہ کیا کہ آپ نے تو اپنے آپ کو ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق دے دیا ہے اور ملکوں کے خلاف بے انصافی سے کام لے رہے ہو جبکہ نہ ہمیں اور نہ ہی دوسروں کو علاقے کے عوام کی خدمت کی اجازت ہے۔

سید حسن نصرالله نے کہا کہ امریکہ اپنے آپ کو یہ اجازت دیتا ہے کہ وہ کسی بھی ملک پر جنگ مسلط کرے اور یمن کے حتی چھوٹے بچوں کو خاک و خوں میں غلطاں کرے لیکن کوئی بھی اس قسم کی جارحیت کی مذمت کے لئے حتی دو جملے بھی کہنے کا حق نہیں رکھتا۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ علاقے میں اسرائیل ہی بدی کی اصل جڑ اور مرکز ہے اور اگر کوئی اسرائیل کے مد مقابل آئے تو اسے فلسطین کی تاریخ اور اس کی سرزمین سے آشنا ہونا چاہئیے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close