لبنان

لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے بیٹوں میں اختلافات، مسلح جھڑپیں

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے طریق الجدیدہ علاقے میں ہونے والی مسلح جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق مسلح جھڑپیں پیر کی رات بیروت میں سعد حریری کی سیاسی پارٹی المستقبل اور ان کے بڑے بھائی بہاء الحریری کے حامیوں کے مابین ہوئیں، تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی مداخلت کی وجہ سے یہ خونریز جھڑپیں فی الحال تھم گئی ہیں۔

لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے بیٹوں سعد حریری اور بہاء حریری کے اختلافات اب کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور مسلح جھڑپوں کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔ لبنان میں ہونے والے احتجاج کے موقع پربہاءالحریری نے مظاہرین کی قیادت سنبھالنے کی کوشش کی تھی اور اب بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کرنے اور تحریک مزاحمت کے ہتھیاروں کے خلاف بقول ان کے سعد حریری کی کوتاہی اور ناتوانی کا مقابلہ کرنے کے بہانے وہ سیاست میں قدم رکھنے کی کوشش میں ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close