لبنان

لبنانی فوج کا اسرائیل کے ڈرون طیاروں پر جوابی حملہ

شیعت نیوز : لبنان میں سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لبنانی فوج نے ملک کے جنوبی حصے میں اسرائیل کے دو ڈرون طیاروں پر فائرنگ کی ہے۔ یہ فائرنگ سرکاری احکامات پر عمل درامد کرتے ہوئے کی گئی۔

نامہ نگاروں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کو ہلکی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اور بھاری توپوں کا استعمال نہیں کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ واقعے سے متعلق رپورٹوں کا جائزہ لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے دہشت گردوں کو لبنان پر قابض ہونے سے روکا۔ صالح الفلیطی

اتوار کے روز علی الصبح بیروت کے جنوبی نواحی علاقے الضاحیہ میں اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس کے علاوہ دھماکا خیز مواد لے کر جانے والا ایک دوسرا ڈرون طیارہ زمین کے نزدیک دھماکے سے تباہ ہو گیا۔

بعد ازاں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب میں الضاحیہ میں دو اسرائیلی طیاروں کے گرنے کو ایک خطرناک پیش رفت قرار دیا۔

حسن نصر اللہ نے ڈرون طیاروں کے حملوں اور دمشق کے نزدیک اسرائیلی بمباری پر اپنی جانب سے اسرائیلی فوج کو کھلے جواب کی دھمکی بھی دی۔ دمشق کے نزدیک اسرائیلی کارروائی میں حزب اللہ کے دو ارکان شہید ہوگئے تھے۔

حسن نصر اللہ نے خبردار کیا کہ شمالی اسرائیل کے علاقے محفوظ نہیں رہیں گے اور حزب اللہ لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی اسرائیلی ڈرون طیارے کو مار گرانے پر کام کرے گی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close