لبنان

لبنانی اسپیکر نبیہ بری کا ’’ یوم نکبہ‘‘ کی سالگرہ پر خصوصی پیغام

شیعت نیوز: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے ’’یوم نکبہ‘‘ (فلسطین پر صیہونی قبضے کے دن) کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی بیان جاری کیا ہے۔

عرب ای مجلے النشرہ کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں نبیہ بری نے ’’انتفاضہ‘‘ کے پتھر اٹھانے والے ہاتھوں، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں سرگرم فلسطینی مجاہدوں، صیہونی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں، مسجد اقصی اور کلیسا ’’المہد‘‘ سمیت بحر (بحیرۂ روم) تا نہر (دریائے اردن) تک کی فلسطینی سرزمین کو ’’ایک مجسم پکار‘‘ قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پورے کا پورا فلسطین غاصب صیہونی فورسز کے قبضے سے عنقریب ہی آزاد ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی مزاحمت کے خوف سے اسرائیل لرز رہا ہے۔ سید نصر اللہ

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے یوم النکبہ کی 72 ویں سالگرہ کے حوالے سے کہا کہ وہ فلسطین جسے ’’ایک مصیبت‘‘ (یوم النکبہ) کے ذریعے سقوط کا شکار کر دیا گیا تھا، اب ایک (نام نہاد امن) معاہدے (صدی کی ڈیل) کے ذریعے ہونے والی اس کے مسلمہ حق کو ضائع کرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : جلوس یوم علیؑ پر سپاہ صحابہ اور اورنگزیب فاروقی کی نفرت انگیز مہم ،مولاناطاہر اشرفی نے آئینہ دکھادیا

انہوں نے کہا کہ حقیقی مزاحمت کی جدوجہد ایک ایسا اعلی ترین عمل ہے جس سے بڑھ کر کوئی اعلی عمل موجود نہیں۔

یاد رہے کہ 15 مئی 1948ء کے روز فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں سے زبردستی نکال باہر کر کے وہاں غاصب صیہونی حکومت ’’اسرائیل‘‘ کے وجود کا اعلان کر دیا گیا تھا جس کو فلسطینی قوم آج بھی ’’یوم النکبہ‘‘ (مصیبت کے روز) کے نام سے یاد کرتی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close