لبنان

سال2014میں65لبنانی دہشت گردشام میں مارے گئے جبکہ200تاحال لڑرہے ہیں۔ السفیراخبار

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}لبنانی اخبار”السفیر”نے یہ انکشاف کیاہے کہ سال2014میں65لبنانی دہشت گردشام میں قتل ہوئے ہیں۔

الحدث نیوزرپورٹ کے مطابق اخبار”السفیر”نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے اس بات کاانکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال2014میں200لبنانی دہشت گردشام چلے گئے تھے جن کی عمریں 18سے 22 سال کےدرمیان بتائی جاتی ہیں جنہیں دوقسموں میں تقسیم کیاجاسکتاہے۔
۱: ان میں سے بعض کاتعلق لبنان کے شہرطرابلس سے تھاجوعراق اورشام میں جاکردہشت گردتنظیم داعش کے صفوں میں شامل ہوکرخودکش حملوں میں ہلاک ہوگئے۔
۲:دوسرے وہ دہشت گردہیں جولبنانی سرحدجرودعرسال کے راستے شام کے علاقے قلمون جاکر دہشت گرد تنظیم النصرۃ فرنٹ میں شامل ہوکرعسکری تربیت حاصل کرنے کے بعدخودکش حملوں میں کام آئے۔
دوسری جانب غیرسرکاری اعدادوشمار کے مطابق لبنان سے عراق وشام جانے والے دہشت گردوں کی تعداد65ہے جن میں13افرادایک ہی حادثے میں کمین تلکخ کے مقام پر،2نھرالباردمیں جبکہ 10 افرادکوہ محسن اورعکار میں واقع علوی بستی میں شامی فورسزکے مقابلے مارے گئے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close