پاکستان

لاہور: کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت لشکر جھنگوی کے 6 خطرناک دہشتگرد گرفتار

شیعیت نیوز: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے دو مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تکفیری جماعت لشکر جھنگوی کے چھ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ایک ترجمان کے مطابق کارروائی لاہور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جس کے نتیجے میں عمر ساجد جھنگوی، ہدایت اللہ اور محمد صادق کو کالج روڈ سے جبکہ انعام الحق، عطاءاللہ اور محمد یاسین کو بیدیاں روڈ سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے بتایا جارہا ہے۔

عمر ساجد جھنگوی احمد پور سیال ضلع جھنگ، محمد صادق لیاقت پور ضلع رحیم یار خان جبکہ ہدایت اللہ، انعام الحق، عطاءاللہ اور محمد یاسین لاہور کے رہائشی ہیں۔‘

گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

گرفتار افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ لشکر جھنگوی کو پاکستان کی فرقہ وارانہ طور پر سب سے متشدد تنظیموں میں شمار کیا جاتا ہے جس پر 90 کے عشرے میں سیکڑوں شیعہ مسلمانوں کے افراد قتل کیاہے، حال میں پارچنارہ میں ہونے والے بم دھماکہ کی ذمہ داری بھی اسی کالعدم تکفیری گروہ نے قبول کی ہے۔

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close