یمن

جارح ممالک امریکی انتخابات سے عبرت حاصل کریں، محمد علی الحوثی

شیعیت نیوز : یمنی عوامی رضاکار فورس انصاراللہ کی یمنی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ یمن پر جارح ممالک امریکی انتخابات سے عبرت حاصل کریں۔

تفصیلات کے مطابق یمنی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن پر حملہ آور ممالک کے اوپر امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی بری صورتحال کے تباہ کن اثرات کی جانب ایک مرتبہ پھر اشارہ کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں جنوب مغربی یمن میں داعش دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ہلاک

محمد علی الحوثی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں جارح ممالک کو ڈونلڈ ٹرمپ کی خراب انتخاباتی صورتحال سے عبرت اٹھانے کی تاکید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جیسا کہ طاقت کے اظہار نے امریکی انتخابات میں کوئی فائدہ نہیں دیا، ان سالوں کے دوران (یمن کا) محاصرہ اور (اُس پر) حملے جاری رکھنے کا تمہارا اصرار بھی تمہیں کوئی نتیجہ نہیں دے گا۔

یمنی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ نے اپنے پیغام میں نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ لہذا محاصرہ اور حملے ختم کر کے جمہوریہ یمن کے ساتھ گفتگو ہی امن و امان کا حقیقی دروازہ ہیں جبکہ یہ وہی چیز ہے جس پر ان تمام سالوں کے دوران ہم تاکید کرتے آئے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close