مشرق وسطی

لیبیا میں ترکی کے 6 میزائل بردار ڈرون تباہ اور 15 فوجی ہلاک

شیعت نیوز: ترکی کی شام سمیت مختلف ممالک میں فوجی مداخلت جاری ہے لیبیا میں بھی ترک فوجی پہنچ گئے ہیں جہاں لیبیا کی قومی فوج نے ترکی کے 6 میزائل بردار ڈرون تباہ اور اس کے 15 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

لیبیا کی قومی فوج کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے جبکہ لیبیا کی وفاقی حکومت کو ترکی کی پشت پناہی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں ترکی کو بھاری نقصان کا سامنا، 33 ترک فوجی ہلاک

لیبیا کی قومی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ترک فوج کے خلیفہ حفتر کی فوج کے خلاف حملے کو پسپا کرتے ہوئے ترکی کے 6 میزائل بردار ڈرون کو تباہ اور اس کے 15 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

خلیفہ حفتر دارالحکومت طرابلس پر قبضہ کرنے کے لئے بارہا فوجی کارروائی کرچکے ہیں لیکن اسے کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : لیبیا میں بھی داعش نے قتل عام کا بھیانک سلسلہ شروع کردیا

لیبیا کی مسلح افواج کے جنرل کمانڈ کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے فیس بک صفحے پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی کی طر ف سے مصراتہ بندرگاہ کے راستے دہشت گردوں کو اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی کی طرف سے لیبیا کی قومی وفاقی حکومت اور اس کے وفاداروں کو مصراتہ بندرگاہ کےراستے اسلحہ پہنچایا جا رہا ہے۔ ترکی کی طرف سے قومی وفاقی حکومت کی اسلحہ کے ذریعے مسلسل امداد جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close