اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

قاسم سلیمانی کو مار کرٹرمپ نے غلطی کی ہے، امریکی رعب و دبدبہ ختم ہوگیا ،لیاقت بلوچ

وفد نے زاہدان و بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی پر ایرانی قیادت سے اظہار افسوس کیا گیا۔

شیعت نیوز: جماعت اسلامی پاکستان کےمیڈیاسیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مشہد میں پاکستانی طلبہ اور علماء کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی نوجوان و طلبہ پاکستان کے سفیر ہیں، ایران میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اپنے اندر اسلامی انقلابی روح اور حالات پیدا کریں۔ تعصبات، عدم برداشت اور ہر نوعیت کی شدت کے بت توڑ دیں، ملت اسلامیہ کے دکھ درد سانجھے ہیں، امریکی استعمار اور اس کے حواریوں نے عرب و عجم، شیعہ و سنی کی حقیقت کو ہماری بے عملی اور اسلام کے انقلابی پیغام سے دور ہونے کی وجہ سے تقسیم در تقسیم کر دیا ہے، ہم انجانے زہر کے پیالے پی رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اُس مقاومتی محاذ کا حصہ ہے، جو ظالم امریکیوں اور اس کے اتحادیوں کے خلاف لڑ رہا ہے،علامہ امین شہیدی

لیاقت بلوچ نے کہاکہ ایران میں اسلامی انقلاب کو 41 سال ہوگئے، پوری دنیا کی طرف سے مسلط ظلم اور رکاوٹ کو ایرانی قیادت پوری قوم کو متحد کرنے کا ذریعہ بنا دیتی ہے، جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے ایرانی قوم میں امریکہ کے خلاف نفرت کو تازہ کر دیا ہے، ٹرمپ نے غلطی کی ہے، امریکی رعب و دبدبہ ختم ہوگیا ہے، اب اسے ہر جگہ رسوائی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی فضاء دو ہفتوں میں تیسری بار مردہ باد امریکا کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی

لیاقت بلوچ اور ملی یکجہتی کونسل کے وفد کو پاکستانی زائرین نے اپنی مشکلات سے آگہی دی گئی، وفد نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ لاکھوں پاکستانی زائرین کے لیے مشہد میں سفارتخانہ و میڈیکل سنٹر بنائے جائیں، زائرین کو طبی سہولت دی جائے، ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے جمعہ کی نماز روضہ امام رضا کی جامع مسجد میں ادا کی اور امام جمعہ آیت اللہ علم الہدیٰ سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان سینٹرل جیل میں شیعہ اسیر کو بے دردی سے زبح کرنے والا سفاک دہشتگرد گرفتار

ایرانی تھنک ٹینک کے اسکالرز کے ساتھ شرقی ایشیاء، مڈل ایسٹ اور امریکہ و یورپ کی عالم اسلام کے خلاف حکمت عملی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وفد کے ساتھ پاکستانی طلبہ نے ملاقاتیں کیں، وفد نے زاہدان و بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی پر ایرانی قیادت سے اظہار افسوس کیا گیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close