اہم ترین خبریںپاکستان

ایل اوسی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسدعباس نقوی

انہوں نے کہا کہ سرحدی آداب کے منافی بھارتی اقدامات اخلاقی تقاضوں کی بدترین پامالی ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اور فوکل پرسن حکومت پنجاب سید اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔بھارت کے جارحانہ عزائم سے عالمی امن کوشدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کشمیر میں وہی کچھ کرنا چاہتاہےجو اسرائیل نے فلسطین میں کیا، سید فخرامام

انہوں نے کہا کہ سرحدی آداب کے منافی بھارتی اقدامات اخلاقی تقاضوں کی بدترین پامالی ہے۔بھارت کا جنگی جنون اسے صفحہ ہستی سے مٹا ڈالے گا۔ پوری پاکستانی قوم وطن کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہے۔کسی بھی قسم کی پیش قدمی بھارت کی سا لمیت و بقا کو داو پر لگا دی گی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کے سکیورٹی انتظامات کا پردہ چاک کر دیا

اسد عباس نقوی نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک محمد عمران کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں اور ان کا جرم ناقابل معافی ہے۔ اس ملک کو جتنا نقصان دہشت گردی نے پہنچایا ہے اس کی پاکستانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ دہشت گرد عناصر نے مذہب کے نام پر اس ملک میں طویل عرصہ تک خون کی ہولی کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا رویہ ہماری قوم اور ملت کی اجتماعی ضرورت ہے ، علامہ امین شہیدی

انہوں نے کہا پاک فوج اور ملت تشیع دہشت گردانہ کاروائیوں میں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔دہشت گردوں کی بیخ کنی کے لیے ان کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنا ہو گی۔ سرحدی علاقوں کی غیرمعمولی نگرانی کر کے ان دہشت گرد عناصر کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان کو دہشت گردوں کی باقیات سے پاک کرنے کے لیے موثر کاروائیاں وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close