دنیا

لندن میں ایک مسجد میں موذن پر چاقو سے حملہ، ملزم گرفتار

شیعت نیوز: برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی ایک مسجد میں موذن پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس پر حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ریجنٹ پارک کی مشہور مسجد میں اس وقت پیش آیا جس موذن ظہر کی نماز کے لیے اذان دینے کی تیاری کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : داعشی سہولتکاربرقعہ پوش مفرور ملا عبد العزیز کا پھرسے لال مسجد پر مسلح قبضہ،اہلیہ ام حسان پر مقدمہ درج

اس ضمن میں مقامی وقت کے مطابق 3 بج کر 10 منٹ پر مددگار ایجنسی کو مسجد کی جانب سے مدد کی فون کال موصول ہوئی جس پر پولیس فوری پہنچی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : سرزمین مقدس حجاز میں اسلامی اقتدار کی پامالی کا سلسلہ جاری،خواتین اورمردوں کے تاش کے مقابلے

امدادی عملے کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی عمر لگ بھگ 70 برس ہے اور اس پر چاقو کے ایک سے زیادہ وار کیے گئے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر موجود بعض پوسٹوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ ایک سفید فام شخص نے کیا اور اس نے مسجد میں موجود شخص کی گردن پر بھی وار کیے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی و اسرائیلی ڈیل آف سینچری پاکستانی سینیٹ نے مسترد کردی

ملزم کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہی اصل حملہ آور ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close