دنیا

لندن: یوم عاشور نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

شیعیت نیوز : برطانوی دارالحکومت لندن میں مختلف ایران اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے عاشقان امام حسین علیہ السلام نے یوم عاشور کے جلوس میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق، انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں عاشقان امام حسین علیہ السلام نے حسینیت زندہ باد اور یزیدیت مردہ باد کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں پورے جوش و جذبے کے ساتھ عاشورا کے جلوس

تفصیلات کے مطابق لندن میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایاگیا۔ امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب با وفا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

برطانیہ اور یورپی ممالک میں بھی عزاداران امام حسین علیہ السلام نے جلوسوں اور مجالس کے ذریعے اہل بیت سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : یزیدملعون کے باپ داداپر لعنت کے جرم میں مقدمہ درج، زیارت عاشورہ پڑھنے والے تقی جعفرگرفتار

لندن میں امامیہ مشن فاریسٹ گیٹ کے زیر اہتمام محرم کا جلوس نکالا گیا۔ جلوس ڈرننگ کمیونٹی سنٹر سے برآمد ہونے کے بعد فاریسٹ گیٹ، رومفرڈ روڑ اور کیتھرین روڑ سے ہوتا ہوا واپس ڈرننگ کمیونٹی سینٹر پہنچا۔

برطانیہ کے شہر بلیک برن میں بھی مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام نے فلسفہ شہادت اور مصائب کربلا بیان کیے۔

یہ بھی پڑھیں : عاشورا پر حسینی عزاداروں پر نائیجیرین سکیورٹی فورسز کا حملہ، تین شہید

کوروناوائرس سے بچائو کے لئے علماء کرام سے مشاورت کے بعد عزاداری جلوسوں کے لئے قواعدوضوابط بھی جاری کئے گئے۔

جلوس کے دوران، فارسی، اردو اور دیگر زبانوں میں نوحہ خوانی کی گئی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close