پاکستان

مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کی نومنتخب صوبائی کابینہ کی حلف برداری

علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی کابینہ کے نومنتخب اراکین سے ان کے عہدوں کا حلف لیا

شیعت نیوز :مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی کابینہ کے نومنتخب اراکین کو الہٰی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی ، اور ان سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی اور نومنتخب اراکین صوبائی کابینہ سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔علامہ عبد الخالق اسدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران و کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے میں دین اسلام کے حقیقی چہرے کو کو اجاگر کریں اور وحدت اسلامی کیلئے خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا اصل اور حقیقی مقصد ہی اتحاد امت ہے، ہم وحدت کے فروغ کیلئے کوشاں اور امت میں موجود دوریاں ختم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کی تنظیم نو، علامہ عبدالخالق اسدی صوبائی سیکریٹری جنرل منتخب

علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ الٰہی کاررواں میں شمولیت ایک اعزاز ہے اور آپ احباب خداوند متعال کے منتخب لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ہم نے مذہبی میدان کیساتھ سیاسی میدان بھی خالی نہیں چھوڑا اور اس وقت ہماری جماعت ملت تشیع پاکستان کی ایک موثر آواز بن چکی ہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ نومنتخب اراکین اپنی ذمہ داریاں عبادت سمجھ کر نبھائیں، اس کا صلہ خداوندقدوس کی ذات ہی دے گی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close