اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ امین شہیدی اور علامہ احمد اقبال رضوی کا میجرعدیل زیدی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

رہنماؤں نے مزیدکہاکہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی ہماری قوم نے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کا خون اس ملک کی آبیاری میں شامل ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی اورسربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی پاک افغان سرحد پر جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدیل شاہدزیدی کی رہائش گاہ پر گئے اورانکے والد شاہدزیدی سمیت اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

شیعہ رہنماؤں نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دھرتی کو اپنے ان جانثار سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے مادر وطن کی محبت کو اپنی جانوں پر ترجیح دی اور ارض پاک کو ناقابل تسخیر بنایا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح تحریک پاکستان میں شیعہ قوم نے ہر طرح کی قربانی دی ہے اسی طرح تکمیل اور تعمیر پاکستان کے لیے بھی ڈٹی ہوئی ہے اور ہمیشہ اسی طرح ڈٹی رہے گی۔کشمیر کی سرحد ہو یا بھارت وافغان بارڈر ، سیاچن کےبرف پوش پہاڑہوں یا وزیرستان کے بیابان ہر محاذپر مکتب اہل بیت ؑ کے بہادر سپوتوں نے آئمہ اطہارؑ کی سیرت پرچلتے ہوئے قربانیوں کی عظیم داستانیں رقم کی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: شھید میجر سید عدیل شاہد کی نماز جنازہ مسجد خیرالعمل انچولی میں ادا کر دی گئی

رہنماؤں نے مزیدکہاکہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی ہماری قوم نے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کا خون اس ملک کی آبیاری میں شامل ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم ماردوطن کا مضبوط دفاع ہیں اور ارض پاک کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی کبھی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے شہید کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہادت ہمارے اجداد کا ورثہ ہے یہ اللہ تعالیٰ کے خاص بندوں کے حصے میں آتی ہے۔میجرعدیل زیدی شہیدکی جرات و استقامت کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے اہل خانہ کےلئے صبرجمیل اور شہید کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close